ہری پور میں تھیلیسیمیا سنٹر نہ ہونے کے باعث متاثرہ بچے سخت پریشان ہیں ، متاثرہ بچوں کے والدین کی فریاد

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ہری پور میں تھیلیسیمیا سنٹر نہ ہونے سے متاثرہ بچے موذی مرض سے سخت پریشان ہیں، حکومت تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی سر پرستی کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ بچوں بالخصوص والدین سخت مشکلات سے دوچار ہیں، تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کا جگر خون بناتا ہی نہیں جس سے والدین کو متاثرہ بچوں کو وقفہ وقفہ وقفے سے خون کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے والدین کو یا تو کسی بلڈ ڈونر سوسائٹی کا مرہون منت ہونا پڑتا ہے یا بلڈ بینک سے خریدنا پڑتا ہے جو والدین کیلئے انتہائی مشکل اور سخت پریشان کا سبب ہے۔

مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہوئے تھیلیسیمیا سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔