دارالعلوم ضیاء القرآن کوٹلی نہر حطار کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 25 مارچ کو ہو گی

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) دارالعلوم ضیاء القرآن رجسٹرڈ کوٹلی نہر حطار کی 25 ویں سالانہ جشن دستار فضیلت و تقسیم اسناد کے موقع پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس 25 مارچ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا عوامی حلقوں کی جانب سے زبردسست خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ اہلیان علاقہ نے کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دارلعلوم انتظامیہ کا قابل تحسین اقدام قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ کانفرنس کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے۔