وزیر دفاع خرم دستگیر نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈائمنڈ پینٹ فیکٹری کا افتتاح کر دیا

ڈائمنڈ پینٹ کی سالانہ سیل آٹھ ارب پر پہنچ گئی ،وہیکل ری فنش پینٹ کی پیداوار بھی شروع کردی ہے‘ اسد منیر

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:51

وزیر دفاع خرم دستگیر نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈائمنڈ پینٹ فیکٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈائمنڈ پینٹ فیکٹری کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو جنرل منیجر سیلز اسد منیر نے کہا کہ چھ ایکڑ پر مشتمل فیکٹری میں تین ملین لٹر پینٹ ماہانہ بنانے کی صلاحیت ہے،ڈائمنڈ پینٹ کی سالانہ سیل آٹھ ارب پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ پینٹ نے وہیکل ری فنش پینٹ کی پیداوار بھی شروع کردی ہے۔

چیف ایگزیکٹو میر شعیب نے کہا کہ سود پر قرضہ لئے بغیر ڈائمنڈ کو ایک مثالی جدید ترین فیکٹری بنایا، فیکٹری میں کام کرنے والوں کے لئے ہیلتھ سیفٹی اور انوائرنمنٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کمپنی کے مجموعی منافع کا پانچ فی صد ملازمین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے مجموعی منافع سے دس فی صد سوشل کارپوریٹ رسپانس بیلیٹئز کے لئے مختص ہے۔

متعلقہ عنوان :