خواتین مسافرو روڈصارفین کا اسلام آباد ٹریفک پولیس میں خواتین ٹریفک وارڈن کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) خواتین مسافرو روڈصارفین نے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں خواتین ٹریفک وارڈن کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔روڈ صارف خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو چاہئے کہ اپنے سکواڈ مین خواتین وارڈنز کی تعداد مین مزید اضافہ کرے۔

بانو طارق نامی ایک روڈ صارفہ کا کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہائو اور قونین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنے سکواڈ میں مزید 7موٹر سائیکل سوار پٹرولنگ وویمن شامل کی ہیں یہ وارڈنز مختلف اہم شاہراہوں پر اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہی ہیں جس سے ان شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ٹریفک بہائو کی سہل روانی میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو بھی چاہیئے کہ وہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے خواتین وارڈنز کی نفری کو بڑھائیں اورتعیناتی کو یقینی بنائیں۔مرینہ خان نامی ایک اور کار سوار کا کہنا ہے کہ خواتین ٹریفک وارڈن بہتر طور پر ٹریفک انتظام چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں انھون نے کہا کہ ابتداء میں معمولی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد ہی عوام الناس اور روڈ صارفین ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے لگیں گے۔ایک خاتون پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر ٹریفک پولیس ہمیں مناسب تربیت اور موقع فراہم کرے تو ہم اپنی ذمہ داریاں بہترطور پر سر انجام دے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :