سعودی وزارت محنت فی گھنٹہ اجرت والی ملازمت متعارف کرائیگی،اوقات کی پابندی نہیں ہوگی

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:35

سعودی وزارت محنت فی گھنٹہ اجرت والی ملازمت متعارف کرائیگی،اوقات کی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزارت محنت و سماجی فروغ سعودی شہریوں کیلئے لچک دار ملازمت کا نظام متعارف کرائیگی۔عرب ٹی وی کے مطابق لچکدار ملازمت نظام میں کام کرنے والوں کو فی گھنٹہ اجرت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی لچکدار ملازمت اختیار کرنے والے شہریوں کو سالانہ چھٹی ، میڈیکل انشورنس اور سول انشورنس فراہم کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔ اس کے بالمقابل ملازمت کرنے والے ڈیوٹی اوقات کے پابند نہیں ہوں گے۔ لچکدار ملازمت کا نظام متعارف کرانے کا مقصد نجی شعبے میں سعودائزیشن کی شرح کو بڑھانا ہے۔ اس میں آجر او راجیر دونوں کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :