واپڈا ٹاﺅن میں آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 14:21

واپڈا ٹاﺅن میں آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) لاہور کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق،ہفتے کو لاہور میں ستو کتلہ کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں واقع ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں،جنہوں نے کوارٹر میں لگی آگ پر قابوپالیا تاہم وہاں سوئے ہوئے 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی سرفراز اورصبا جبکہ ان کی 5سالہ بیٹی آمنہ اور ڈھائی سالہ بیٹا شیراز احمد شامل ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے کرائم سین اور شواہد جمع کر کے ضروری کارروائی کیلئے لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کے مطابق ،گھریلو ملازم سرفراز گرین ٹاﺅن کا رہائشی تھا مگر ملازمت کے باعث اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میں رہائش پذیر تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :