نگران وزیر اعظم کیلئے نام تجویز کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 14:20

نگران وزیر اعظم کیلئے نام تجویز کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نگران وزیراعظم کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کا نام تجویز کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشاورت اور لابنگ بھی شروع کر دی ہے۔ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے ساتھ مشاورت کے بعد اگر قیادت نے اتفاق کیا تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فخر امام کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے مابین بھی رابطے جاری ہیں لیکن دونوں جانب سے تاحال کوئی نام پیش نہیں کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین نگران وزیر اعظم سے متعلق مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے قربی رفقا اور وزرا کو بھی فخر امام کی حمایت کے لیے ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں تاکہ فخر امام کا نام نگران وزیراعظم کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کے سامنے پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :