سندھ ہائی کورٹ کے جج نے شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 14:14

سندھ ہائی کورٹ کے جج نے شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی۔ایگزیکٹ سی ای او شعیب شیخ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شعیب شیخ کے شریک ملزمان چندامنی ایکس چینج کے جنید اور یونس کو ضمانت جسٹس نذراکبر پر مشتمل بینچ نے دی۔

اس لیے ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت بھی اسی بینچ کے سامنے پیش کی جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت مستر د کردی تھی جس کے خلاف ملزم شعیب شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر سترہ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :