آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ; گرفتار افراد نے تحقیقات کے دوران انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 14:13

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ; گرفتار افراد نے تحقیقات کے دوران انکشافات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب کے زیر حراست افراد نے انکشافات کر دئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد نے بتایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا معاہدہ پرائیویٹ افراد سے مل کر تیار کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دوران تحقیقات زیر حراست افراد نے انکشاف کیا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ آفس سے احکامات ملتے تھے۔ یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور پیراگون ہاؤسنگ کے اسکینڈلز میں نیب نے کئی افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :