سابق وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو کی 25ویں برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:10

سابق وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو کی 25ویں برسی کل منائی جائیگی
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو کی -25ویں برسی کل 18 مارچ بروزاتوار کو منائی جائے گی اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام احمدیار سمیت ملک بھر میں قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی اوردیگر تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں مرحوم محمد خاں جونیجو کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی وہ ملک کے دسویں وزیراعظم تھے جو24 مارچ1985 سی29 مئی1988 تک وزیراعظم رہے ہیں وہ18 اگست1932 کو سانگھڑ میں پیداہوئے تھے محمد خاں جونیجو18 مارچ1993 کووفات پاگئے تھے۔