Live Updates

آئندہ الیکشن سے متعلق ریحام خان کی پیشن گوئی، تحریک انصاف کو دبے الفاظ میں دھمکی دے دی

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:04

آئندہ الیکشن سے متعلق ریحام خان کی پیشن گوئی، تحریک انصاف کو دبے الفاظ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انتخابات ہوئے تو میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین سیاستدانوں کو پارٹی کے اندر مخالف پارٹی والے بھی ہراساں کرتے ہیں اور انھیں جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہے، کئی خواتین کو صرف اس آفر سے انکار پرسیاست چھوڑنی پڑی۔ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اگر انتخابات ہوئے تو میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :