مقامی انتظامیہ نے پشاور میں جماعتِ الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دفاتر بندکر دیئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:04

مقامی انتظامیہ نے پشاور میں جماعتِ الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی انتظامیہ نے وزارتِ داخلہ کے احکامات پر جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بی بی سی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوةاور اسی تنظیم کے زیر انتظام امدادی ادارے فلاح انسانیت کے دفاتر کو انتظامیہ نے تالے لگا دئیے ہیں جبکہ اس تنظیم کے زیر انتظام تین مدرسے اور دو مساجد محکمہ اوقات کی تحویل میں دے دی گئی ہیں۔

سرکاری حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لاہور میں اس تنظیم اور اس کے ذیلی تنظیموں کے دفاتر پہلے ہی بند کیے جا چکے ہیں ۔بظاہر ان دفاتر کے خلاف کارروائی کے وجہ نہیں بتائی گئی تاہم سرکاری حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں تنظیم اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف کارروائی کے حکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :