واشنگٹن ،ْوزیراعظم شاہد خاقان کی رکن کانگریس ٹیڈ یوہو سمیت امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں ،ْدوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:04

واشنگٹن ،ْوزیراعظم شاہد خاقان کی رکن کانگریس ٹیڈ یوہو سمیت امریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی رکن کانگریس ٹیڈیو ہو سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پاک-امریکا تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں مقامی ہوٹل میں وزیراعظم سے رکن کانگریس ٹیڈیو ہو کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ٹیڈیوہو امریکا کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا و پیسیفک کے چیئرمین ہیں۔اس موقع پر کمیٹی کے رکن براڈ شرمین اور پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :