خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر کرنیوالوں کی فہرست نیب میں جمع کرادی گئی

عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق 5 افسران نے بیانات ریکارڈ کرادیئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:04

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر کرنیوالوں کی فہرست نیب میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست نیب کو دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے عمران خان کے خلاف صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحقیقات شروع کررکھی ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق 5 افسران نے بیانات ریکارڈ کرادیئے ہیں جن میں سول ایوی ایشن کے ایک اور 4 ایڈمنسٹریشن افسراسن کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایڈمنسٹریشن نے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کو فراہم کی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹرکی خریداری کی سمری 22 نومبر2007 کو منظور کی گئی تھی۔