عرفان خان فلم ’’بلیک میل ‘‘ کی وقت پر ریلیز چاہتے ہیں،بھوشن کمار

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:58

عرفان خان فلم ’’بلیک میل ‘‘ کی وقت پر ریلیز چاہتے ہیں،بھوشن کمار
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بالی وڈ فلمساز بھوشن کمار نے کہا ہے کہ اداکار عرفان خان فلم ’’بلیک میل ‘‘ کی وقت پر ریلیز چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا ہے کہ ہدایتکا ابھینے ڈیو نے اداکار عرفان خان کی خراب صحت کے باعث ان سے ملاقات کی اور انہیں فلم کی ریلیزکی تاریخ آگے کرنے سے متعلق بات کی لیکن اداکار عرفان خان نے فلم کی ریلیز کی تاریخ مقررہ وقت پر کرنے کی ہمت بڑھائی ۔ فلم رواں سال 6اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :