فیصل آباد، جامن کے باغبانوں کو مارچ کے دوران پودوں کیلئے کھاد کا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:58

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو جامن کے پودوں کیلئے کھاد کا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آج کل جامن کے پودوں کی افزائش نسل تیزی سے جاری ہے لہٰذا مذکورہ افزائش نسل کو مزید سودمند بنانے کیلئے پودوں کو فوری متناسب کھاد فراہم کی جائے تاکہ بروقت اور کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایاکہ جامن کے چھوٹے پودوںکو گوبر کی 20سے 30کلوگرام گلی سڑی کھاد فی پودا جبکہ بڑے پودوں کو 50سے 55کلوگرام گوبر کی گلی سڑی کھاد فی پودا ڈالنے کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پائو یوریا ، ایک پائو ڈی اے پی ، آدھا کلو گرام ایس او پی کھاد ڈالنی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بڑے پودوں کیلئے یہ مقدار تین پائو یوریا ، تین پائو ڈی اے پی ، تین پائو ایس او پی فی پودا بھی پھل آنے سے قبل ڈالنے کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجا سکتاہے۔