صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آئندہ الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 13:30

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آئندہ الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اگلے الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ فیصل آباد کا حلقہ این اے 106 مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والے ڈاکٹر نثار جٹ کا حلقہ ہے۔ ڈاکٹر نثار جٹ نے حال ہی میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔