لڑکیوں سے زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے کا معاملہ، ملزم راشد خان کی تصاویر ن لیگ کے بینرز پر موجود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 13:17

لڑکیوں سے زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے کا معاملہ، ملزم راشد خان کی تصاویر ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : گوجرانوالہ میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بنانے والے ملزم راشد کی تصاویر مسلم لیگ ن کے بینرز پر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بینرز پر ملزم راشد نے خود کو جنرل سیکرٹری حمزہ یوتھ لورز ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

ملزم سن لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیوز بناتا تھا ، پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ، گوجرانوالہ میں یہ بینرز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گوجرانوالہ آمد سے پہلے کے لگے ہوئے تھے۔

اس ضمن میں جب مسلم لیگ ن کے ایک عہدیدار سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے ذاتی طور پر یہ بینرز چھپوائے ہوں گے لیکن اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے برعکس بینرز پر اس ملزم کی تصویر اور اس کا عہدہ واضح لکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :