کابل میں غیر ملکی کانٹریکٹرز کی ہاوسنگ اسکیم کے سامنے خودکش دھماکا، دو ہلاک

ہدف نجی سکیورٹی فرم کی گاڑی تھی، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی،مزید دھماکے کرنے کااعلان

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:22

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) افغان دارلحکومت کابل میں غیر ملکی کانٹریکٹرز کی ہاوسنگ اسکیم کے سامنے طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں دوافرادہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے،ادھر طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں افغان وزارت داخلہ نے کہاکہ ملک کے دارلحکومت کابل میںایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمبار نے غیر ملکی کانٹریکٹرز کی ہاوسنگ اسکیم کے سامنے خود کو اڑایا۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کا ہدف نجی سکیورٹی فرم کی گاڑی تھی ادھر طالبان نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ یہ دھماکہ انہوں نے کیے اورمستقبل قریب میں وہ اس سے زیادہ شدت کے دھماکے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :