فیس بک نے مسلم مخالف گروپ اور اس کے رہنمائوں پر پابندی لگادی

لوگوں کی شکایت پر فیس بک نے نفرت پھیلانے والے گروپ برطانیہ فرسٹ پر پابندی لگائی

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:22

فیس بک نے مسلم مخالف گروپ اور اس کے رہنمائوں پر پابندی لگادی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) فیس بک نے مسلم مخالف گروپ اور اس کے رہنمائوں پر پابندی لگادی ،میڈیارپورٹس کے مطابق لوگوں کی شکایت پر فیس بک نے نفرت پھیلانے والے گروپ برطانیہ فرسٹ پر پابندی لگائی ہے،سوشل میڈیا پر گروپ کو پہلے ہی وارننگ دے رکھی تھی لیکن باز نہ آنے پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی انتہا پسند گروپ کے فالورز میں شامل ہیں۔ جنہوں نے اس گروپ کی جعلی ویڈیوز پچھلے سال شیئر کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :