سینیٹ الیکشن میں جھوٹ ،تکبر کو شکست ہوئی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں جھوٹ اور تکبر کو شکست ہوئی ،اداروں کیخلاف زہر اگلنے والا ہر فرد ملک کا غدار، ٹھکانہ جیل کے سوا کوئی اور نہیں۔

(جاری ہے)

پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر کے چوروں اور ڈکیتوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر عوام پر خرچ کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور قوم سے جعل سازی کرنے والوں کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ۔سینٹ الیکشن میں بد ترین شکست سے (ن)لیگ کی آنکھیں کھل گئی ہیں اور 2018 کے عام انتخابات ان کی آنکھیں مزید کھولنے کیلئے کافی ہوں گے۔ سینٹ الیکشن میں جھوٹ اور تکبر کو شکست ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :