Live Updates

میٹرو بس ملتان منصو بہ ہو یا اور نج لا ئن ٹر ین منصوبہ سب کر پشن کی دا ستا نیں ہیں‘ڈاکٹر زرقا تیمور

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبو د کے بارے کچھ نہیں کیا‘ مرکزی رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ میٹرو بس ملتان منصو بہ ہو یا اور نج لا ئن ٹر ین منصوبہ سب کر پشن کی دا ستا نیں ہیں ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبو د کے بارے کچھ نہیں سوچا ،صر ف اپنے ر شتہ دارو ں اور عزیز اوقار ب کو نوازنے کیلئے مند پسند منصو بے بنائے گئے آ ج بھی ملک میں لو گ غر بت کے ہا تھو ں تنگ آ کر خو د کشیا ں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پرویز مشر ف کی گر فتاری کا فیصلہ دیر آ یا درست آ یا کے مصدا ق ہے ،ملک کی خزانہ لو ٹنے والے اور آ ئین پاکستان سے غداری کر نے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ،نواز شریف کو اندازہ ہو چکا ہے کہ انہیں ملک سے لو ٹی دو لت ہر صور ت واپس کر ناپڑے گی اور جیل بھی جانا ہو گا ۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کو گا لیاں دینے والو ں کی آنے والے نسل ضرور عمران خان کو دعا ئیں دے گی کیو نکہ عمران خان نے تمام ملکی غدارو ں کو بے نقا ب کر دیا ہے لو ٹی دو لت کی واپسی کا مطا لبہ کر نے پر ن لیگ ہمیں تنقید کا نشا نہ بنا تی ہے ہمیں اس سے کو ئی غر ض نہیں لیکن لو ٹی دو لت کی واپسی تک ن لیگ کو چین کی نیند نہیں سو نے دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات