میر پور خاص میں نجی ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد، چوکیدار اور روم میٹ زیر حراست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 13:05

میر پور خاص میں نجی ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد، چوکیدار اور روم میٹ ..
میر پور خاص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : میر پور خاص میں نجی ہاسٹل سے ایک طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ زیرش نجی ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم تھی ، اس کی لاش نجی ہاسٹل سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرش کا تعلق خان پور سے تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زیرش کی دو روم میٹ سمیت ہاسٹل کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرش کی ہلاکت سے متعلق چوکیدار اور اس کی روم میٹس سے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :