کے پی حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جدت کیلئے پنجاب سے مدد مانگ لی

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:02

کے پی حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جدت کیلئے پنجاب سے مدد مانگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) خیبرپختونخوا حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جدت کے لیے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے، پنجاب کا سی ڈی آر سسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ سی ڈی آر سسٹم کی کامیابی پر خیبرپختونخوا حکومت نے مدد کی اپیل کی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :