پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کوئی اتحاد نہیں ہے ،ْ نفیسہ شاہ

سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے کافی حد تک حمایت پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیریں رحمن کے حق میں آچکی ہے اور مزید آرہی ہے ،ْ انٹرویو

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:02

پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کوئی اتحاد نہیں ہے ،ْ نفیسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کوئی اتحاد نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ ختم ہوتے ہی عمران خان اور ان کی جماعت نے پھر سے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی کہا کہ ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ اگر تحریک انصاف قائد حزب اختلاف سے متعلق پیپلز پارٹی سے کوئی بھی بات چیت کرنا چاہتی تو پہلے انہیں چاہیے تھا کہ وہ ہمارے ساتھ مذاکرات کرتے اور اپنا لہجہ نرم رکھتے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنا امیدوار دیر سے منتخب کیا ہے اور اب کافی حد تک حمایت پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیریں رحمن کے حق میں آچکی ہے اور مزید آرہی ہے۔