سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی خاطر اصولوں کی قربانی نہیں دیں گے‘شفقت محمود

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ہم نے اپنے اصولوں کے خلاف جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ،ْ انٹرویو

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:02

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی خاطر اصولوں کی قربانی نہیں دیں گے‘شفقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ہم نے اپنے اصولوں کے خلاف جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تاہم قائد حزب اختلاف کوئی اتنا بڑا منصب نہیں جس کی خاطر ہم اپنے اصولوں کو قربان کر دیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد بہت واضح تھا کہ سینیٹ کا چیئرمین نہ پیپلز پارٹی سے منتخب ہو اور نہ مسلم لیگ (ن) سے بن سکے اور ہم اپنی اس حکمت عملی میں کامیاب بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل میں ہمیں ایک بڑی تکلیف سے بچنے کیلئے ایک چھوٹی تکلیف اٹھانی پڑی جو پیپلز پارٹی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ دینا تھالیکن قائد حزب اختلاف کوئی اتنا بڑا منصب نہیں جس کی خاطر ہم اپنے اصولوں کو قربان کر دیں۔

متعلقہ عنوان :