Live Updates

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی مہربانی سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہو ا ،ْ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی

میاں رضا ربانی کی جانب سے قائم کیے جانے والے ایوانِ بالا کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،ْ مزار قائد پر حاضری ناراض بلوچ قومی دھاریں میں شامرل ہو جائیں ،ْ ان کیلئے قانون سازی کرینگے ،ْ روز گار بھی فراہم کیا جائیگا ،ْ میڈیا سے گفتگو سیاست میں اتحاد ہونا کوئی حیرانگی کی بات نہیں کیونکہ سیاست میں ایسے اتحاد ہوتے رہتے ہیں ،ْ سلیم مانڈوی والا

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:02

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی مہربانی سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہو ا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہربانی سے ہی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ برابری کی بنیاد پر ہے، اور ہماری ابتداء سے ہی یہ خواہش تھی کہ سینیٹ چیئرمین کا انتخاب روٹیشن کی بنیاد پر ہو اور چاروں صوبوں سے متفقہ رائے پر ایوانِ بالا کا چیئرمین آنا چاہیے تاکہ سب سے ساتھ برابری کی بنیاد پر انصاف ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم بلوچستان سے نہیں آسکتا لیکن سینیٹ وہ واحد ادارہ ہے جہاں برابری کی بنیاد پر چیئرمین آسکتے ہیں۔ایوانِ بالا کے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے قائم کیے جانے والے ایوانِ بالا کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انہوں سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط لکھ دئیے ہیں تاہم ان کے جواب موصول ہونے کے 7 روز کے اندر اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائیگا۔صادق سنجرانی نے بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صوبے میں یہ ایسے معاملات کی شرح بہت کم رہ گئی ہے۔

نو منتخب چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں ناراض بلوچ بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ ہم ان کیلئے قانون سازی کریں گے اور ان کے لیے روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اب بلوچستان میں یہ مسئلہ موجود ہی نہیں ہے اور صوبہ اب پہلے سے بہت بہتر ہوگیا ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ایک آزاد امیدوار کی حمایت کرنا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان پر مہربانی کی اور یقین دلایا کہ وہ سینیٹ چیئرمین کے لیے ہمیں ووٹ دیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اس موقع پر کہا کہ سیاست میں اتحاد ہونا کوئی حیرانگی کی بات نہیں کیونکہ سیاست میں ایسے اتحاد ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس اتحاد کا حصہ بنیں گی اور یہ اتحاد کم نہیں ہوگا، بلکہ بڑھے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات