خواتین اور طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے میری تجاویزپرعمل کیاجائے،سنیٹرکرشناکماری

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:57

خواتین اور طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے میری تجاویزپرعمل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)پیپلزپارٹی کی سنیٹرکرشناکماری نے کہاہے کہ اگر خواتین اور طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلیے تجاویزپرعمل کیاجائے تو ان واقعات پر قابو پایا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں سنیٹر کرشناکماری نے کہاکہ خواتین کوہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلیے پہلے بھی کام کیا ہے اور کمیٹیاں بنائی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کیاجاتا۔کرشناکماری نے کہاکہ جب تو یونی ورسٹی اور دیگر اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلیے تجاویزپرعمل نہیں ہوگا،یہ معاملہ نہیں رک سکے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس معاملے پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے اور پوری امیدہے کہ اس معاملے پرآواز اٹھائوں گی۔