شعیب شیخ کی درخواست سننے سے سندھ ہائیکورٹ کے جج کی معذرت

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:57

شعیب شیخ کی درخواست سننے سے سندھ ہائیکورٹ کے جج کی معذرت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے گرفتار ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ہفتہ کوایگزیکٹ سی ای او شعیب شیخ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شعیب شیخ کے شریک ملزمان چندامنی ایکس چینج کے جنید اور یونس کو ضمانت جسٹس نذراکبر پر مشتمل بینچ نے دی ۔

اس لیے ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت بھی اسی بینچ کے سامنے پیش کی جائے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شعیب شیخ کی درخواست ضمانت مستر د کردی تھی جس کے خلاف ملزم شعیب شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر 17کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :