پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی عرب کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ر نے پاکستا اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین قریبی اور مضبوط تعلق کو سراہا

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:43

پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی عرب کے ویسٹرن فلیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب کے دورے کے آخری مرحلے میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین قریبی اور مضبوط تعلق کو سراہا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کے سر براہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، رائل سعودی نیول اسکول اور رائل سعودی نیول فورسز ایوی ایشن سیٹ اپ کا دورہ کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہازایچ ایم ایس مکہ کا دورہ بھی کیا،سر براہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور اٴْن کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سر براہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین موجوداشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :