ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پھر سے سیاست میں آنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 12:39

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پھر سے سیاست میں آنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے عمران خان ، آصف علی زرداری اور نواز شریف کو پہلے تین نمبر دینے کا کہا گیا تو انہوں نے پہلا نمبر عمران خان اور دوسرا نمبر آصف علی زرداری کو دیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف تیسرے نمبر پر بھی نہیں آتے۔ سیاست میں واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اگلے ہفتے ہی سیاست میں واپس آ رہا ہوں۔ عامر لیاقت کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اس حوالے سے انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گرم تھیں، اس حوالے سے انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :