امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:34

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.09 ڈالر ( 1.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 66.21 ڈالر فی بیرل رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اپریل کے لیے سودے 1.15 ڈالر (1.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 62.54 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :