امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:34

امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح میں علاقائی سطح پر اتار چڑھائو، امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان اور روس اور برطانیہ کے درمیان سیاسی کشیدگی ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1312.36 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 5.50 ڈالر (0.4 فیصد) کمی کے ساتھ 1312.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1312.90 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1313 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1317.97 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ* 1317.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :