پریانکا چوپڑا’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے بعد دبئی پہنچ گئیں

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:28

پریانکا چوپڑا’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے بعد دبئی پہنچ گئیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے بعد دبئی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے بعد دبئی روانہ ہوتے ہوئے سفر کے دوران لی گئی سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ عام سے لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، اداکارہ پریانکا چوپڑا دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گی جہاں لیجنڈ کرکٹر برائن لارا، ہالی وڈ اداکار چارلز تھیرون( Charlize Theron)، ٹیرون ایگرٹن، جینا ٹورس اورسارہ رفیع بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :