لاہور قلندرز کے پرستاروں کو خوشی دینا چاہتے تھے، قسمت نے ساتھ نہیں دیا ،ْ یاسر شاہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:24

لاہور قلندرز کے پرستاروں کو خوشی دینا چاہتے تھے، قسمت نے ساتھ نہیں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ٹیسٹ لیگ کے اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے پرستاروں کو خوشی دینا چاہتے تھے، قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ابتدائی میچوں میں بیٹنگ فلاپ ہو رہی تھی ،ْپھر بولنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہواجس کے سبب مسلسل 6 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

31 سالہ یاسر شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ،ْپی ایس ایل کی دیگر پانچ ٹیموں کے برعکس ہماری ٹیم کو علیحدہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اور بہترین سہولیات فراہم کی گئیں لیکن کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی، جس کا سب کی طرح انہیں بھی بے حد افسوس ہے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ انہوں نے سپر لیگ میں اپنی ٹیم کیلئے اہم موقعوں پر وکٹیں حاصل نہیں کیں۔انہوںنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز بچانے کی اہمیت ہوتی ہے اور جب بھی وہ بولنگ کیلئے آئے انہوں نے اکانومی ریٹ کو اولین ترجیح دی۔

متعلقہ عنوان :