مکی آرتھر نے پی ایس ایل میں سب سے شاندار کارگردگی دکھانے والے کرکٹر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے صاف انکار کردیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:24

مکی آرتھر نے پی ایس ایل میں سب سے شاندار کارگردگی دکھانے والے کرکٹر ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) قومی کرکٹ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم میں واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کامران اکمل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ٹیم میں بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے، مگر ہمیں آگے دیکھنا ہے، مکی آرتھر نے سوال اٹھایا کہ اگر کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیا تو کس نمبر پر بیٹنگ کرینگے اور کہاں فیلڈنگ کرینگے۔