نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے اپنی شرائط رکھ دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 11:43

نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے اپنی شرائط رکھ دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع پر کافی سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میری اطلاع یہ ہے کہ اس توسیع کے درمیان میں بات چیت بھی چل رہی ہے، اور پس پردہ کچھ ہلچل ہو رہی ہے، لیکن میاں نواز شریف اس پر جو شرائط پیش کر رہے ہیں وہ دوسری سائیڈ پر کوئی بھی پوری نہیں کر سکتا۔ محمد مالک نے کہاکہ ان شرائط میں سے ایک شرط جو مجھے پتہ چلی وہ یہ تھی کہ میں اداروں کے خلاف بولنا بند کردیتا ہوں اگر الیکشن تک میرا فیصلہ نہ ہو۔ محمد مالک نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :