سینیٹ الیکشن میں چودھری سرور کے جیتنے پر عظمیٰ بخاری نے رونے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

سینیٹ الیکشن میں چودھری سرور کے جیتنے پر عظمیٰ بخاری نے رونے کی وجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : سینیٹ الکیشن میں پنجاب سے پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کے جیتنے پر عظمیٰ بخاری جذباتی ہو کر رو پڑیں اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں انسان ہوں ، انسان کے ساتھ جذبات ہوتے ہیں ۔ یہ ویڈیو چوری چھُپے بنائی گئی ، میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی جب کسی نے یہ ویڈیو بنائی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اندر اراکین کی تعداد کے اس حوالے سے ہمیں اُمید تھی کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بارہویں سیٹ پر مقابلہ ہو گا۔ کوینکہ اس کے اندر نہ ان کے پاس ممبرز پورے تھے نہ ہمارے پاس ممبرز پورے تھے۔ لیکن یہ ایک بہت حسن اتفاق ہوا کہ چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹ لیے۔

(جاری ہے)

اور 31 ممبرز ہونے کے باوجود انہیں پہلی ترجیح میں 41 ووٹ حاصل ہوئے۔

میرے لیے یہ ایک بہت بڑا دھچکا تھا کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہم ان کا مقابلہ ساتویں جنرل سیٹ پر کریں گے لیکن ان کا پہلے نمبر پر آنا اور اس طرح سے ان کو پہلی ترجیح ملنا میرے لیے دھچکا تھا جس کا مجھے بعد میں افسوس ہوا کہ مجھے اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہئیے تھا اور ایسا رد عمل نہیں دینا چاہئیے تھا ، لیکن چونکہ میں انسان ہوں اور انسان اکثر ایسے کمزور ہو جاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :