اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کیلئے رومینٹک گانا لکھ ڈالا

سلمان خان کے لکھے گئے گیت کو مزید رنگ بھرنے کے لئے موسیکار وشال مشرا کی خدمات حاصل کرلی گئی

ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کیلئے رومینٹک گانا لکھ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کے لیے رومینٹک گانا لکھ ڈالا جسے وہ اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ ریس ‘کے تیسرے سیکوئل کے لئے گیت لکھ دیا ہے جس کو پوری ٹیم کے سامنے پڑھ کر بھی سنایا جو سب کو بہت پسند آیا اور وہ اسے اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کروائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے لکھے گئے گیت کو مزید رنگ بھرنے کے لئے موسیکار وشال مشرا کی خدمات حاصل کرلی گئی ہے اور فلم کے ہدایت کار خود اس گیت پر کوریوگرافی کریں گے جب کہ اس گیت کو سلمان پر ہی فلمایا جائے گا۔فلم ’ریس تھری ‘کے پروڈیوسر نے سلمان کے لکھے گئے گیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیت انتہائی خوبصورت الفاط کے ساتھ لکھا گیا ہے اور یہ بالکل ویسا ہی گیت ہے جس کی ہم تلاش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :