پاکستانی خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریحام خان کا انٹرویو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 11:21

پاکستانی خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریحام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریحام خان نے غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیاست میں خواتین کو ہراساں کیا جانا معمول بن چکا ہے اور جسمانی تعلقات کی بنا پر خواتین کو پارٹی عہدے دئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کے باعث ہی کئی خواتین سیاستدانوں کو سیاست سے الگ ہونا پڑتا ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ان کی کتاب ان کی زندگی کی کہانی ہے جس میں ان کی شادیوں کے تجربے بھی شامل ہیں۔ میں نے کبھی تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ نہیں لیا ، میں نے وہی کیا جو دنیا بھر کے سیاستدانوں کی بیگمات کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد صحافت کرنا بہت مشکل ہے۔ ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :