نواز شریف سے طویل رفاقت کا خاتمہ؟چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 11:14

نواز شریف سے طویل رفاقت کا خاتمہ؟چوہدری نثار نے اپنی زندگی کا اہم ترین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) :ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان نے آج شام پریس کانفرنس کا فیصلہ کر لیا ۔ چودھری نثار علی خان نے مستقبل کی سیاست اور پارٹی امور سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی۔

(جاری ہے)

چودھری نثار علی خان پارٹی سے علیحدہ ہو کر تذبذب کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن میں رہنے یا پارٹی چھوڑنے سے متعلق ہم خیال رفقا سے مشاورت کی۔

بعض دوستوں نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا۔ چودھری نثار علی خا ن آج شام کو پریس کانفرنس کریںگے۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں چودھری نثار علی خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔یاد رہے کہ پارٹی امور میں مریم نواز کی مداخلت کے بعد سے ہی چودھری نثار علی خان نے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :