کیا پرویز مشرف کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 11:03

کیا پرویز مشرف کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا؟
اسام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے منصوبے بنا کر اپنے پلان ترتیب دے دئے ہیں، لیکن اب یہ چالاکیاں نہیں چلیں گی کیونکہ یہ سب لوگ اب اللہ کی پکڑ میں ہیں، یہ ادھر ادھر گھوم رہے ہیں بھاگ رہے ہیں لیکن ان کے معاملات طے نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو گرفتار کون کرے گا، انہوں نے خود ہی تو پرویز مشرف کو باہر بھیجا تھا ، ہوسکتا ہے کہ ان کی وطن واپسی پر شہباز شریف ہی ائیر پورٹ پر کھڑے نظر آئیں، معاملہ یہ ہے کہ ان کے جھوٹ لوگوں کے سامنے عیاں ہیں، اور جب جھوٹ لوگوں کے سامنے عیاں ہو جاتے ہیں تو پھر آپ جو مرضی کرلیں لوگوں کے ساتھ جھوٹ نہیں بول سکتے کیونکہ لوگ مزید آپ کی کسی بات پر بھی یقین نہیں کرتے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :