وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی فون کر کے کس کی منت کی ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 10:57

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی فون کر کے کس کی منت کی ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے س معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ راولپنڈی میں بھی علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی پر کافی تشویش تھی، کہ ایک نوجوان آدمی ، جس کو سیاست کا ہرگز علم نہیں ہے، اس کو امریکہ میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے پچھلے دنوں ایک بیان بھی دیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کا اتنا حساس معاملہ ہے اور ایک بچہ، جس کو علم ہی نہیں ہے کہ سکیورٹی خدشات کیا ہیں اور اسے امریکہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے، میری اطلاع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں اعلیٰ ترین سطح پر بات کی ہے،اور کہا کہ دیکھیں میں نے ان کو سفیر لگا دیا ہے اور میرا عزت بے عزتی کا معاملہ ہے، اور اب آپ لوگ بھی اس پر کوئی اعتراض نہ کریں، تین ماہ میں حکومت تبدیل ہو جائے گی، تو پھر جو نئی حکومت ہو گی اس سے آپ امریکہ میں پاکستانی سفیر کو تبدیل کروا لیں، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ اب اس کیس میں نیب بھی مداخلت کرے گی ، محمد مالک نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: