معروف صحافی نے شریف خاندان کی لندن فرار ہونے سے متعلق خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 10:46

معروف صحافی نے شریف خاندان کی لندن فرار ہونے سے متعلق خبر دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اب یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی بہانہ بنا کر، کوئی راتوں رات بیمار پڑ جائے ،یا پھر کوئی وہاں بستر پر لیٹ جائے تاکہ میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ملک سے لندن روانہ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس پر پورا کام ہو رہا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عدالت انہیں استثنیٰ نہیں دے رہی۔ یہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور کسی بھی طرح ملک چھوڑ کر بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: