مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افغان بچے جاں بحق

ہفتہ 17 مارچ 2018 10:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) مشرقی افغانستان کے صوبے کنڑ پر امریکی ڈرون حملے میں تین اسکول جانے والے طلبہ جاں بحق ہو گئے۔اگرچہ امریکی فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ جمعے کے روز صوبہ کنڑ کے شہر مانوگی میں یہ حملہ داعش کے دہشت گردوں پر کیا گیا تاہم ایران ٹی ویکے مطابق کنٹر کے صوبائی ترجمان نے اس حملے میں اسکول کے تین بچوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک ملازم احسان اللہ زہیر نے بھی اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مانوگی پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے اسکول کے بچے تھے۔ امریکی ڈرون حملوں کو افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد سے افغانستان پر امریکی ڈرون حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ افغانستان کے خلاف 2011سے جاری امریکی جنگ میں ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :