تبت ہمارا لازمی حصہ ہے ، چین

ہفتہ 17 مارچ 2018 10:40

تبت ہمارا لازمی حصہ ہے ، چین
لہاسہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) دوسری جانب چین دلائی لاما کو ’انتہائی خطرناک علیحدگی پسند‘ قرار دیتا ہے۔ چین کے مطابق تبت اس کا لازمی حصہ ہے اور ایسا صدیوں سے ہے۔ بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے تبت میں نہ صرف غلامی کا خاتمہ کیا ہے بلکہ وہ اس پسماندہ خطے میں خوشحالی بھی لے کر آئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی حکومت کے ترجمان نے تبتیوں کے چین مخالف روحانی پیشوا دلائی لاما نکا جواب دیتے ہوے ان خیلات کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ تبت چین کے ساتھ بالکل اسی طرح مل کر رہ سکتا ہے، جیسے یورپی یونین کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

دلائی لاما کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی علاقے کی صرف خودمختاری چاہتے ہیں نا کہ چین سے مکمل آزادی۔ انہوں نے تبت واپس جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :