امریکہ میں مقدس رشتوں کی تذلیل کرنے والی عورت گرفتار

امریکہ میں پہلے اپنے بیٹے اور بعد میں بیٹی سے شادی کرنے پر ماں کو جیل بھیج دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 23:29

امریکہ میں مقدس رشتوں کی تذلیل کرنے والی عورت گرفتار
واشنگٹن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ):امریکہ میں مقدس رشتوں کی تذلیل کرنے والی عورت گرفتار ہو گئی۔امریکہ میں پہلے اپنے بیٹے اور بعد میں بیٹی سے شادی کرنے پر ماں کو جیل بھیج دیا گیا۔بی بی سی اردو کی خبر کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک خاتون کو اپنی ہی بیٹی سے شادی کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنے بیٹے سے بھی شادی کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

45 سالہ پیٹریشیا این سپین کو محرم کے خلاف سنیگن جرم کا ارتکاب کرنے اور اپنی حقیقی بیٹی سے شادی کرنے کے اعتراف کے بعد مجرم قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ اس خاتون اور ان کی بیٹی نے سنہ 2016 میں ریاست میں ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دینے کے بعد شادی کی تھی۔ تفتیس کاروں کو بعد میں علم ہوا کہ اس خاتون نے اس سے پہلے اپنے بیٹے سے بھی شادی کی تھی۔ اس وقت ان کے بیٹے کی عمر 18 برس تھی۔