بھارت کے مقبول اداکار عرفان خان کے مداحوں کے لیے تشویشناک خبر

عرفان خان نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا، وہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی مرض میں مبتلا ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 23:00

بھارت کے مقبول اداکار عرفان خان کے مداحوں کے لیے تشویشناک خبر
بمبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ):بھارت کے مقبول اداکار عرفان خان کے مداحوں کے لیے تشویشناک خبرآگئی۔ عرفان خان نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا، وہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی مرض میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق عرفاں خان کی بیماری کی خبریں ایک عرصے سے گردش کر رہی تھیں، جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کی۔

(جاری ہے)

عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔اداکار نے اپنے مداحوں اور عام افراد کو درخواست کی کہ ان کی صحت اور بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عرفان خان نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا، وہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی مرض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح اپنی محبتیں اور نیک خواہشات ان کے لیے بھیجتے رہیں۔