پی ایس ایل کی نمبر ون ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کے سامنے ڈھیر، آسان ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مارچ 2018 22:33

پی ایس ایل کی نمبر ون ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کے سامنے ڈھیر، ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2018ء) پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں سابق چیمپئن اسلا م آباد یو نائیٹڈ نے کراچی کنگز کوجیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز جے پی ڈومنی اور ایلکس ہیلز نے کیا تاہم چوتھے اوور میں یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کو پہلا نقصان دوسرے اوور میں ہوا جب ڈومنی عثمان شنواری کی اندر کی جانب آتی گیند کو سمجھ نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔یونائیٹڈ کے اگلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جنہیں محمد عرفان جونیئر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آﺅٹ کیا۔شاہد آفریدی نے نویں اوور میں مصباح الحق کو 19 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا تو اگلے اوور میں محمد عرفان نے 61 کے مجموعی سکور پر حسین طلعت کو کیچ آﺅٹ کرا دیا۔گیارہویں اوور میں شاہد آفریدی نے چیڈوک والٹن کو بھی بولڈ کردیا، انہوں نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔