دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں سے حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں سے ملک میں دیر پاامن واستحکام قائم ہوگا،جنرل قمرجاویدباجوہ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:54

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں سے حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں ..
راولپنڈی/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں سے حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں سے ملک میں دیر پاامن واستحکام قائم ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو فاٹا اور خیبر پختون خوا میں سلامتی کی صورتحال ،ْ آپریشن رد الفساد پر پیشرفت ،ْ عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ خیبر ایجنسی میں بری فوج کے سربراہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔انہوںنے جوانوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کی اور امن کیلئے ان کی قربانیوں اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں میں مکمل تعاون کر نے پر ان کی تعریف کی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں یقین دلایا کہ مربوط کوششوں سے حالیہ کامیابیوں سے امن واستحکام کی جانب پیشرت ہوگی ۔ کمانڈر پشاور کور اور آئی جی ایف سی خیبر پختون خوا آرمی چیف کے دورے کے دور ان ان کے ہمراہ تھے ۔